12 جنوری 2014 - 20:30
شہید اعتزاز حسن کو اعزاز

پاکستان میں خیبرپختونخوا کی حکومت نے شہید اعتزاز حسن کے ورثا کو پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صوبے خیبرپختونخوا کی حکومت نے ہنگو کے شہید طالب علم اعتزاز حسن کے ورثا کو 50 لاکھ روپے کی امداد اور گورنمنٹ اسکول، اعتزازحسن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے مشیر امجد آفریدی اور دیگر شخصیات ہنگوکے علاقے ابراہیم زئی میں شہید اعتزاز حسن کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرنے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر امجد آفریدی نے اعتزاز حسن کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ گورنمنٹ ہائی اسکول کو اعتزاز حسن کے نام منسوب کرنے اور شہید اعتزاز حسن کے نام سے اسٹیڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سے قبل وحدت مسلمین پاکستان کے سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے بھی شہید اعتزاز حسن کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 15  سالہ اعتزاز حسن نے ہنگو میں خودکش حملہ آور کو روک کر کئی جانیں بچالی تھیں۔

.......

/169